Skip to main content

موٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے ریڈار ٹیکنالوجی آگئی موٹرسائیکل پر کیمروں کی طرح کے ریڈار نصب ہوں گے جو حادثے سے بچائیں گے

موٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے ریڈار ٹیکنالوجی آگئی

موٹرسائیکل پر کیمروں کی طرح کے ریڈار نصب ہوں گے جو حادثے سے بچائیں گے

   جمعہ  اکتوبر   07:04

موٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے ریڈار ٹیکنالوجی آگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2020ء) ٹیکنالوجی نت نئی جہتیں متعارف کراتی اور کئی آشکاروں سے پرد ہ اٹھاتی آگے بڑھے جا رہی ہے۔نت نئی ایجادات معاشرے میں آسانی اور سہولتوںکا سبب بن رہی ہیں۔دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میںجس قدر ٹریفک حادثات موٹرسائیکل سواروں کے ہوتے ہیں اتنے اور کسی کے نہیں ہوتے۔تاہم اب موٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے کے لیے بھی ٹیکنالوجی نے قدم آگے بڑھایا ہے۔

اٹلی کی ایک کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی منفرد موٹرسائیکل تیار کی ہے جس میں ریڈار سسٹم موجود ہے جو بائیک سواروں کو بہترین سہولت فراہم کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دنیا کی پہلی ریڈار ٹیکنالوجی سے لیس موٹر سائیکل ہے، داکوٹی نامی کمپنی ملٹی ‘سٹراڈا وی 4’ موٹرسائیکل کی پروڈکشن شروع کرنے جارہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل کے اگلے اور پچھلے حصے میں ریڈار ٹیکنالوجی نصب ہے، داکوٹی نے بوسچ نامی کمپنی کے ساتھ مل کر یہ جدید بائیک تیار کی ہے، ہر ریڈار کا وزن 190 گرام ہے اور ان کا حجم ایک ایکشن کیمرے جتنا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ریڈار کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کو کوئی پریشانی پیش نہیں آئے گی، یہ ریڈار سڑک پر دیگر سواریوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد دے گا، یہ سسٹم اس وقت متحرک ہوتا ہے جب موٹرسائیکل کی رفتار 30 سے 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے۔یہ ریڈار سسٹم اطراف میں موجود خاص فاصلے پر گاڑیوں کو اسپاٹ کرلیتا ہے، ریڈار اس وقت آپ کو آگاہ کرے گا جب دیگر گاڑیاں تیزرفتاری سے موٹرسائیکل کی جانب بڑھ رہی ہوں گی۔ یہ موٹرسائیکل ابھی تک مارکیٹ میں نہیںپہنچی تاہم عوام میں اسے خریدنے اور آزمانے کی دلچسپی ضرور نظر آرہی ہے۔


Comments