Skip to main content
’نواز شریف حاضر نہ ہوئے تو ڈھول بجے گا اور اشتہار چھپے گا‘
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مطلوب قرار دیتے ہوئے ان کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انھیں وارننگ دی گئی ہے کہ اگر وہ 30 روز میں پیش نہ ہوئے تو انھیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ڈھول بجا کر لاؤڈ سپیکر پر نواز شریف کو پیش ہونے کا پیغام دینے کا اعلان کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔
Comments
Post a Comment